سندھ حکومت کا ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان
File Photoسندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اور اتوار کر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنےکے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوارکو مارکیٹیں کھول دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین چند مہینوں کے بچوں کوبھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔